بھٹکل 11 / مئی (ایس او نیوز)انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق اس مرتبہ سی ای ٹی کے لئے تیاری کر رہے طلبہ کے لئے اے آئی ٹی ایم بھٹکل میں ایک مشقی سی ای ٹی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے تا کہ طلبہ اس امتحان کے لئے اپنی تیاریوں کا جائزہ لے سکیں۔
سی ای ٹی کی تیاریوں میں مشغول طلبہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ 13 مئی کو صبح دس بجے منعقد ہونے والے اس مشقی (mock) سی ای ٹی 2023 امتحان میں شرکت کریں۔ شرکاء کے لئے دلکش انعامات کے علاوہ 80 ہزار روپے کی اسکالرشپ جیتنے کا موقع حاصل رہے گا ۔ اس امتحان میں شریک ہونے والوں کے لئے پہلا انعام 9999 روپے قیمت والی اسمارٹ واچ ، دوسرا انعام 2599 روپے قیمت والے ایئربڈ اور تیسرا انعام 1100 روپے مالیت کا 64 جی بی والا پین ڈرائیو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شارٹ لسٹ کیے گئے تمام طلبہ کو اسکالر شپ کی پیش کش رہے گی ۔
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس موک سی ای ٹی 2023 ٹیسٹ میں شرکت کے لئے طلبہ اس لنک پرکلک کرکے اپنا رجسٹریشن کرسکتے ہیں :
http: //forms.gle/40TbwVkjpHBvaw5B7
موگ سی ای ٹی ٹیسٹ کے وہاٹس ایپ گروپ میں اپنا نمبراس لنک پر کلک کرکے درج کرسکتے ہیں۔
Group link for MOCK CET-2023 TEST
https://chat.whatsapp.com/DrsybIqCwca1hTStZ0nlIp